English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی دبائو ، بیت المقدس میں امریکی قونصل خانے کی بحالی معطل

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اپنا قونصل خانے کی بحالی کو فیصلہ معطل کردیا ہے۔ عبرانی اخبار کی ویب سائٹ نے وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری معاہدے پر شدید اختلافات کے باعث واشنگٹن تل ابیب کے ساتھ نیا محاذ کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ اس فیصلے پر لیکوڈ کے رکن کنیسٹ نیر برکات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی ماہ سے جاری کوششیں بارآور ثابت ہوئیں۔ میں نے ملک اور بیرون ملک اپنے شراکت داروں کے ساتھ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی قونصل خانے کے قیام کو روکنے کے لیے بہت کام کیا۔ ہم نے اس عمل کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ 3ماہ کے دوران بات چیت کرنے کے لیے 3بار واشنگٹن کا سفر کیا اور کانگریس کے ارکان کے ساتھ بات چیت میں انہیں فیصلے سے باز رہنے پر قائل کیا۔یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018ء میں مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا،جس کے بعد بیت المقدس میں امریکی قونصل خانے سے کام کرنا بند کردیا تھا۔ موجودہ صدر بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم میں وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آتے ہی قونصل خانے کو بحال کردیں گے۔ یہ قونصل خانہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے حقوق کی نگرانی کے علاوہ ان کی امداد کا انتظام بھی کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے