English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب حکومت نے سخاوت کی انت�ا کردی، مزدور کی اجرت میں 23روپے کا اضا��

لاہور: پنجاب حکومت نے سخاوت کی انتہا کرتے ہوئے مہنگائی کا مقابلا کرنے کیلیے مزدور کی اجرت میں 23روپے کا اضافہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے مزدوروں کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے اجرت میں 23روپے اضافے کا اعلان کیا ہے،صوبائی وزیر خزانہ پنجاب نے یکم جنور 2022سے نئی لیبرز کی اجرت مقرر کرتے ہوئے مالی کی اجرت میں 50روپے اور ڈرائیور کی روزانہ کی اجرت 100روپے بڑھائی ہے۔

ایسے میں مزدور طبقے کا کہنا تھا کہ حکومت نے 23روپے اجرت بڑھا کر سنگین مذاق کیا ہے، اس مہنگائی کے دور میں ایک چائے کا کپ بھی 50روپے سے کم کا نہیں ملتا، حکوت بتائے 23روپے میں کس فرد کے گھر کا چولہا جل سکتا ہے ؟

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے 23روپے اجرت بڑھا کر کوئی احسان نہیں کیا، ہم غریب پورے دن محنت مزدوری کرکے بھی گھر کا چولہا روزانہ  نہیں جلا پاتے، حکومت کوچاہیے کہ ایک مزدور کی اجرت میں خاطر خواہ اضافہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے