English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کے 3 سفارتکار سعودی عرب پہنچ گئے،6 سال سے بند دفتر کھول دیا

القمر

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے3 سفارت کار سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے ملک کے اوآئی سی کا نمائندہ دفتر دوبارہ کھول دیا جو دونوں ملک کے درمیان کشیدگی کے باعث 6سال سے بند تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے پانچویں دور کی کامیابی کے بعد پیر کوایک اہم ملاقات جدہ میں ہوئی۔ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے سفارت کاروں کی جدہ میں موجودگی کی تصدیق کی تاہم انہوں نے ان کے نام نہیں بتائے۔ترجمان خطیب زادہ نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ ایران اب سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کے لیے بھی تیار ہے لیکن اس کے لیے سعودی عرب کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔2016ء میں سعودی عرب میں شیعہ عالم دین کا سر قلم کرنے کے بعد تہران اور مشہد میں سعودی سفارت خانوں پر حملے کیے گئے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے تاہم گزشتہ برس عراق کی کوششوں سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے 5 دور ہوچکے ہیں اور دونوں ممالک نے مذاکرات کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے