English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقتدار پر قبضہ ہو گیا، فوج نے اسمبلیاں تحلیل کر دیں

القمر

برکینا فاسو میں فوجیوں نے پیر کو سرکاری ٹیلی ویژن پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے مغربی افریقی ملک میں اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فوج نے اعلان کیا کہ ملک کی حکومت اور پارلیمنٹ اب سے تحلیل ہو چکی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ملک کی سرحدیں بند کر دی ہیں اور “مناسب وقت” کے اندر “آئینی نظام کی طرف واپسی” کا وعدہ کیا ہے۔

عالمی جریدے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دو دن کی بدامنی کے بعد فوج کی جانب سے برکینا فاسو کے صدر روچ کابور کو ہٹانے اور حراست میں لینے سے حکومت مخالف مظاہرین میں جشن کا ماحول پیدا ہوا جبکہ گزشتہ سال مغربی اور وسطی افریقہ میں ہونے والی چوتھی فوجی بغاوت کے بعد بین الاقوامی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گٹیرس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ “اسلحے کے زور پر حکومت پر قبضے کی کسی بھی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں”، انہوں نے ان واقعات کو بغاوت قرار دیا۔

انہوں نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں کہا، ’’بغاوت کرنے والے رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور صدر کی حفاظت اور ملکی اداروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے