ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی مالیاتی ادارے کونقصان پہنچانےوالے ملزم عدالتی ریمانڈرپرجیل

پاکستان میں چون ارب سے زائد کے ڈیفالٹ، منی لانڈرنگ
فراڈ کیس کے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت نے سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی نے عدالت میں ایف آئی اے کے گرفتار ملزم ممتاز حسن کو پیش کردیا۔
تفتیشی افسر نے کہا کیس میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرنا ہے۔عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ آئندہ سماعت تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرتے ہوئے۔کیس کی مزید سماعت پانچ فروری تک ملتوی کردی۔ایف آئی اے کے مطابق حیسکول پٹرولیم کمپنی کی جانب سے چون ارب روپے سے زائد بینک ڈیفالٹ، مالیاتی فراڈ اور منی لانڈرنگ کا الزام لگا ہے۔ نیشنل بینک اور حیسکول کے سابق،موجودہ افسران سمیت 30ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمان نے ملی بھگت کرکے قومی مالیاتی ادارے سے اربوں روپے کا قرضہ حاصل کرنے کے بعد اس رقم کو مالیاتی فراڈ کے ذریعے منی لانڈرنگ میں استعمال کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں