English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرناٹک میں حجاب تنازع کے بعد بند ہائی اسکولز دوبارہ کھل گئے

بھارتی ریاست کرناٹک میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف احتجاج کے دوران بند کیے گئے ہائی اسکولز کھول دیے گئے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کرناٹک کے حکام کی جانب سے اسکول کی لڑکیوں کے حجاب پہننے پر لگائی گئی حالیہ پابندی پر ایک عدالت غور کر رہی ہے۔

اس تازہ ترین تنازع کا تعلق بھارت کی مسلم اقلیت سے ہے جو اس ہندو اکثریتی ملک کی ایک ارب 30 کروڑ آبادی کا تقریباً 13 فیصد ہیں۔

چند باحجاب لڑکیوں سمیت سبز یونیفارم پہنی طالبات آج اڈوپی ضلع کے گورنمنٹ گرلز سینئر اسکول پی یو میں داخل ہوتی نظر آئیں جہاں رواں ماہ احتجاج شروع ہوا تھا۔

مرد اور خواتین پولیس اہلکار پہرے پر تعینات تھے۔

گزشتہ ہفتے کرناٹک کی ہائی کورٹ کی جانب سے اسکولوں کو مزید ہدایات تک کلاس رومز میں مذہبی لباس پہننے پر پابندی لگانے کے حکم کے باوجود آج باحجاب لڑکیوں سمیت تمام طالبات کو آ اسکول آنے کی اجازت دی گئی۔

عدالت بدھ کو (آج) مزید دلائل سنے گی۔

سینئر ضلعی عہدیدار کرما راؤ ایم نے بھارتی نیوز ایجنسی ‘اے این آئی’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے فیصلے پر کمیونٹی میں بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے عبوری حکم کے نفاذ پر ہم نے تمام مذہبی رہنماؤں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ہے اور اس سال ریاستی اسمبلی کے کئی اہم انتخابات کی مہم کے دوران یہ تنازع پیدا ہوا ہے۔

کرناٹک کے ریاستی انتخابات اگلے سال ہوں گے جبکہ بھارت میں اگلے عام انتخابات مئی 2024 میں ہوں گے۔

کرناٹک میں موجود مسلم خاندانوں کا کہنا ہے کہ حجاب پر پابندی سے مسلمان کمیونٹی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے جس کے تحت کچھ اسکولوں نے حجاب پہننے والی لڑکیوں اور خواتین کو داخل ہونے سے انکار کردیا ہے۔

کچھ مسلم طلبہ اور والدین نے حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا جس کے ردعمل میں ہندو طلبہ نے اپنے گلے میں زعفرانی رنگ کے دوپٹے ڈال کر مظاہرہ کیا جو عام طور پر ہندو پہنتے ہیں۔

طالب علم عفرا اجمل عصابی نے حجاب پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ یہ انتہائی غیر منصفانہ ہے، ہم ہمیشہ حجاب پہن کر کلاسز میں شرکت کرتے رہے ہیں۔

ریاست میں احتجاج کے سبب حکام کی جانب سے بند کیے جانے والے جونیئر اور مڈل اسکولز پیر کو دوبارہ کھول دیے گئے تھے۔

انتہا پسند ہندوؤں کی اذان کے وقت لاؤڈ اسپیکر پر تیز میوزک چلانے کی دھمکی

انتہا پسند ہندوؤں نے مسجد کے سامنے عمارت پر لاؤڈ اسہیکر نصب کردیئے فوٹو: فائل

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انتہاپسند ہندوؤں نے مسجد کے عین سامنے والے گھر پر لاؤڈ اسپیکر نصب کرکے اذان کے وقت تیز میں میوزک چلانے کی دھمکی دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں حجاب پر پابندی کے بعد اب مسلمانوں کو مساجد سے اذان دینے سے بھی روکا جا رہا ہے اور یہ سب اس وقت کیا جا رہا ہے جب الیکشن کا زمانہ ہے اور مودی سرکار کو ہندو ووٹرز کی حمایت درکار ہے۔

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسجد کی انتظامیہ کو لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے سے روک دیا اور اس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں لاؤڈ اسپیکر پر میوزک چلانے کی دھمکی دیدی۔

ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو مسجد سے بلند آواز میں اذان ہونے کی صورت میں لاؤڈ اسپیکر سے تیز آواز میں میوزک چلانے کی دھمکی دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ شخص اس گھر کی جانب بھی اشارہ کرتا ہے جہاں لاؤڈ اسپیکر نصب کیے گئے تھے۔

اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے ضلع کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر انتہا پسند ہندؤں کی جانب سے ایک گھر پر نصب لاؤڈ اسپیکر کو اتار دیا لیکن کسی انتہا پسند کو گرفتار نہیں بلکہ الٹا مسجد انتظامیہ کو فی الحال اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے روک دیا۔

مودی سرکار کے بھارت میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ ہوگیا ہے اور مذہبی آزادی کو سلب کرلیا گیا ہے۔

منبع: ڈان نیوز/ایکسپریس نیوز

The post کرناٹک میں حجاب تنازع کے بعد بند ہائی اسکولز دوبارہ کھل گئے appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے