English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی جنگی جہاز کی لبنان میں نیچی پرواز,حزب اللہ کے ڈرون نے یہودیوں کی نیندیں اڑادیں

القمر

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے بیروت کی فضا میں نچلی پروازیں کیں جس کے دوران لبنانی دارالحکومت اور جنوبی علاقوں میں فرضی حملے کیے۔

عرب نامہ نگاروں کے مطابق لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیلی طیاروں کی نہایت کم بلندی پر پروازیں لبنانی علاقے سے شمالی اسرائیل بغیر پائیلٹ جاسوسی طیاروں کی پرواز کے جواب میں عمل میں آئیں۔

انھوں نے بتایا کہ دوران پرواز اسرائیلی طیاروں نے ساؤنڈ بیرئر کراس کیا، تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے دھماکے سنائی نہیں دیے۔

درایں اثنا لبنانی حزب اللہ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ تنظیم کی طرف سے  جمعہ کو شمالی اسرائیل کی جانب بھیجا گیا ڈرون طیارہ چالیس منٹ تک اسرائیل کی فضائی حدود میں پرواز کے بعد بحفاظت لبنان واپس پہنچ گیا۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ایک اعلان میں بتایا تھا کہ ان کے ایئر ڈیفنس نے اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والی ڈرون طیارے پر فائرنگ کی۔ چند دنوں کے دوران اپنی نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’لبنان کے علاقے سے دشمن کا ایک چھوٹا ڈورن طیارے نے اسرائیلی فضائی حدود میں دراندازی کی۔ اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر الجلیل ریجن میں خطرے کے سائرن بج اٹھے جس کے بعد اہل علاقہ شمالی اسرائیل میں بنائے گئے زیر زمین بنکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔‘‘

یہاں اس امر کی جانب اشارہ ضروری معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز ایک اعلان میں دعویٰ کیا تھا کہ لبنان سے اسرائیلی علاقوں کی سمت بھیجا جانے والا جاسوسی طیارہ مارا گرایا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ نے اسرائیلی فوج کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’’ہم نے دہشت گرد تنظیم کی طرف سے اسرائیلی فضائی حدود کی در اندازی کرنے والے ڈرون کو مار گرایا ہے۔‘‘ بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی کہ ’’اسرائیلی فوج ملک کی سکیورٹی میں نقب لگانے کی ہر کوشش کو ناکام بناتی رہے گی۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے