English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برازیل، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے جانی نقصان میں اضافہ

القمر

برازیل کے  صوبے  ریو دی جنیریو میں  سیلاب کی آفت  سے جانی نقصان  بڑھتے ہوئے 136 ہو گیا۔

برازیلین پریس میں شائع خبر کے مطابق ریو دی جنیرو کے پہاڑی شہر پیٹروپولیس میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 136 ہوگئی جبکہ  213 افراد لاپتہ ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ967 افراد کو پناہ گاہوں میں مقیم کرایا گیا ہے۔

ریو دی جنیرو کے شہری دفاع کے سیکرٹری لینڈرو مونٹیرو نے کہا کہ خطے میں موسمی حالات کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہونے والے متاثرہ  علاقوں میں بھاری مشینری کا استعمال ناممکن بن جاتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ علاقے میں اختتام الہفتہ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، اور خطرناک علاقوں کے مکینوں کو پناہ گاہوں میں جانے کے لیے کہا گیا ہے۔

ریو دی جنیرو کے پہاڑی علاقے پیٹروپولیس میں 15 فروری کو ہونے والی شدید بارشوں کے بعد شہر کے بلند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، سڑکوں، پارکوں، بازاروں میں سیلاب آگیا، کاریں اور بسیں پانی میں بہہ گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے