شمالی عراق کے علاقے پنجہ کپلان میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے پانچ دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا۔
وزارت قومی دفاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کی گئی پوسٹ میں”رکنا نہیں، تھکنا نہیں، لڑتے رہنا ہے۔۔ ہماری بہادر ترک مسلح افواج شمالی عراق میں دہشت گردی کے اڈوں کو تباہ کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ پنجہ کپلان کے علاقے میں تعین کردہ PKK کے مزید 5 دہشت گردوں کو فائر سپورٹ گاڑیوں سے بے بس کر دیا گیا۔
