English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی افریقی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کل پاکستان پہنچے گی

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیخلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور3 ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ سیریز کیلئے جنوبی افریقا کی ٹیم کل ہفتہ 26 فروری کوکراچی پہنچے گی۔اسی روز شام 5 بجے میڈیا بریفنگ کااہتمام کیا گیا ہے جس میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے کپتان میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے اس موقع پر ون ڈے انٹرنیشنل سیریزکی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی اتوار 27 فروری کو دونوں ٹیمیں ساؤتھ اینڈ کلب کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصّہ لیں گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے شیراز آصف کو جنوبی افریقا کی ٹیم کا لائژن آفیسر مقررکیا ہے ون ڈے سیریز کا افتتاحی میچ 28 فروری سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے