English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے ایچ اے کا کوچز کیلیے 3روزہ ورکشاپ کا اعلان

القمر

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے غیر تربیت یافتہ کوچز کی ولڈ ہاکی فیڈریشن کے معیار کے مطابق تربیت کے لیے 3 روزہ ورکشاپ کا اعلان کردیا۔ 4 سے 6 مارچ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں منعقدہ ورکشاپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان و سابق ہیڈ کوچ طاہر زمان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین کا کہنا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور انہیں تراشنے میں غیر تربیت یافتہ کوچز سب سے بڑا مسئلہ ہے، کوشش ہے کہ شہر قائد میں صرف تربیت یافتہ کوچز ہی کوچنگ کے فرائض ادا کریں، کے ایچ اے نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ پروگرام پر عمل کرتے ہوئے ورکشاپ کے لئے ایک ایسے کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا شمار ایف ائی ایچ ہائی پرفارمینس اکیڈمی کے سینئر کوچز میں ہوتا ہے، 1994 سڈنی ولڈ کپ کے گولڈ میڈلسٹ طاہر زمان کی ملک کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، طاہر زمان قومی ٹیم کے کپتان و کوچ بھی رہ چکے ہیں، ورکشاپ میں شرکت کے خواہشمند مفت رجسٹریشن کے لئے یکم مارچ تک رابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے