English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلوی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام اسکول کرکٹ کپ کا انعقاد

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی ہائی کمیشن کی جانب سے جلال الدین کرکٹ اکیڈمی میں کراچی میں 2nd اے ایچ سی۔جے سی اے اسکول کرکٹ کپ کا انعقاد کیاگیا۔ ٹورنامنٹ میں ناصرہ پبلک اسکول، سول ایوی ایشن اتھارٹی ماڈل اسکول، کراچی پبلک اسکول،داو ¿د پبلک اسکول اورآغا خان ہائیر سیکنڈری کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے مقابلے سے قبل 5 روزہ کوچنگ کلینک میں بھی شرکت کی۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی آسٹریلیا کی ڈپٹی ہائی کمشنر جوآنا فریڈرکسن نے فاتح ٹیم سمیت نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین بھی موجود تھے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ڈپٹی ہائی کمشنر جوآنا فریڈرکسن کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ہائی کمیشن 2016 سے پاکستان میں کرکٹ کو ا سپانسر کر رہا ہے،ہم نے اسلام آباد میں ایک سالانہ ٹورنامنٹ سے آغاز کیا اور اسے لاہور اور کراچی کے ٹورنامنٹس تک پھیلایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے