قصہ خوانی بازار میں واقع امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے میں 56 افراد شہید اور 192 افراد زخمی ہوگئے۔
پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار میں واقع امام بارگاہ میں دھماکے اور اس میں 56 نمازی شہید اور 192 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قبل نامعلوم افراد کی جانب سے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور اس کے بعد امام بارگاہ کے اندر دھماکا ہوگیا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
قصہ خوانی بازار کے کوچہ رسالدار شیعہ جامع مسجد میں دو حملہ آور نے گھسنے کی کوشش کی
ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ہوئی ہے
فائرنگ سے ایک پولیس جوان شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے
پولیس ٹیم پر حملہ کے بعد جامع مسجد میں دھماکہ ہوا ہے
1/2 pic.twitter.com/9gwfHSsPuG
— Capital City Police Peshawar (@PeshawarCCPO) March 4, 2022
