کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کی انٹیلی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد بیجنگ اور ماسکو کے درمیان پریشان کن ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے جس سے طاقت کے ایک بڑے تنازع کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ آسڑیلیا کے آفس آف انٹیلی جنس کے سربراہ انڈریو شیئرر کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ ہند بحرالکاہل کے خطے پر اجارہ داری کے ذریعے امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چین کو نئی عالمی طاقت بنانا چاہتے ہیں۔ شیئریر کا کہنا تھا کہ یورپ اور ہند بحرالکاہلی خطے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے عالمی رہنماؤں کو بہت محنت کرنا ہوگی۔واضح رہے کہ ہند بحرالکاہل میں چین کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا کی سربراہی میں بھارت،جاپان اور آسٹریلیا کا اتحاد قائم ہے،جسے کواڈ کا نام دیا گیا ہے۔ رواں ماہ ہی اس اتحاد کا آن لائن اجلاس ہوا تھا،جس میں امریکی صدر اور تینوں ممالک کے وزرائے اعظم نے چینی اقدامات کا مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
The post چین امریکاکی جگہ عالمی طاقت بننا چاہتا ہے‘ آسٹریلیا appeared first on Daily Jasarat News.
