دوحا(جسارت نیوز) ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے 16 سالہ احسن رمضان نے ایرانی حریف عامر سوکوش کو شکست دے کر عالمی چمپئن بن گئے۔تفصیلات کے مطابق خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والے ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ کے فائنل میں احسن رمضان نے ایرانی کیویسٹ عامر سوکوش کوآخری فریم میں مات دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔دونوں کھلاڑیوں میں 10 فریمز تک مقابلہ 5-5 سے برابر رہا۔ احسن رمضان نے پانچ کے مقابلے میں 6 فریم سے کامیابی حاصل کی۔16 سالہ احسن رمضان نے ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ میں 147 بریک کا ورلڈ ریکارڈ بھی بنایا۔ 147 بریک اسکور کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے کم عمر ترین کیویسٹ بننے میں بھی سرخرو ہوئے۔عالمی ٹائٹل کے مقابلے کے دوران سیمی فائنل میں احسن نے ہم وطن دفاعی چمپئن آصف ٹوبہ کو ہرایا تھا۔
