English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مچل اسٹارک خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، پیٹ کمنز

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا جبکہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنزنے کہا ہے کہ دنیا کی ہرٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھاتی ہے،وکٹ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہاں اسپنرز کا بھی اہم کردار ہوگا، ہم نے پاکستانی اسپنرز کا سامنا کرنے کیلئے بھرپور تیاری کی ہے،کراچی میں ریورس سوئنگ ہوسکتی ہے، ریورس سوئنگ ہوئی تو مچل اسٹارک خطرناک ثابت ہوں گے۔جمعہ کوآسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنزنے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ میچ میں ہم نے اچھی بیٹنگ کی لیکن بولنگ میں صرف4وکٹیں حاصل کرسکے اس شعبہ میں بہتری کی ضرورت ہے،پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی سے مایوس نہیں ہیں مگر ہمیں اور وکٹیں لینا ہوں گی۔پیٹ کمنز نے کہا کہ دنیا میں سب ٹیمیں اپنی ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتی ہیں دورہ بھارت میں بھی ایسا ہی ہوا تھا،برصغیر کی وکٹوں کے متعلق سب کوعلم ہے۔کراچی کی وکٹ ہمیشہ اسپنرزکیلیے معاون اورمدد گارثابت ہوئی ہے۔ ہمیں بھی اپنے اسپنرز پر بھروسہ ہے نیتھن لائن اور لیگ اسپنر مچل سوئپسن کراچی میں بڑا فرق ڈال سکتے ہیں۔آسٹریلیوی کپتان نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان میں کھیل رہے ہیں یہاں لوگوں نے بہت زیادہ پیار دیا اور بھرپور خیال رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے