ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی سیاست دانوں کی صدر ولادیمیرزیلنسکی کے نام کونوبل امن ایوارڈ نامزدگی میں شامل کرنے کی درخواست

یورپی سیاست دانوں کے ایک گروپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی   اور یوکرین کے عوام کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد  کرنے کے لیے  نوبل کمیٹی کو خط  تحریر کیا ہے۔

ایسٹونیا کے سابق  وزیر اعظم اینڈرس انسپ، بیلجیئم کے سابق وزیر اعظم گائے ورہوفسٹڈ، ہالینڈ کے سابق  وزرائے خارجہ برنارڈ بوٹ، برٹ کونڈرز، میکسم ورہیگن، اور بہت سے سابق اور موجودہ اراکین پارلیمنٹ  نے گزشتہ ماہ  نامزدگی کی مدت  کے خاتمے   میں توسیع کر نے کے لیے  نوبل کمیٹی  سے رجوع کیا ہے۔

سیاست دانوں نے 2022 کے امیدواروں پر نظر ثانی  کرنے کا مطالبہ  کیا ہے  اور فہرست میں  زیلنسکی کے ساتھ ساتھ یوکرین کے  عوام  کو  اس ایوارڈ کے لیے نامزد  کرنے  کی درخواست کی ہے۔

اپنی درخواست میں سیاستدانوں نے لکھا ہے کہ "اب وقت آگیا ہے کہ یوکرینی باشندوں  کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے ۔

نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی کا عمل فروری میں ختم ہو گیا تھا۔ نوبل کمیٹی ووٹوں کی اکثریت سے بنائی گئی مختصر فہرست سے اکتوبر میں اس شخص یا افراد کا تعین کرتی ہے جنہیں ایوارڈ دیا جائے گا۔ یہ ایوارڈ  مستحق  شخصیت کو  دسمبر میں ایک تقریب میں دیا جاتا ہے۔

نوبل کمیٹی نے اس سے پہلے کبھی بھی نامزدگی کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی ہے۔

اس سال امن کے نوبل انعام کے لیے 251 افراد اور 92 تنظیموں پر مشتمل 343 نامزدگیاں کی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں