English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پہلا ڈاکٹر جنید علی شاہ ٹی 10ٹورنامنٹ کا آغاز3اپریل سے ہوگا

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اصغر علی شاہ میموریل اسپورٹس فاونڈیشن کے زیر اہتمام پہلا ڈاکٹر جنید علی شاہ ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ 3 اپریل سے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کی برقی روشینوں میں کھیلا جائے گا۔ چیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ڈاکٹر جنید علی شاہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد شائقین کرکٹ کو دلچسپ میچوں سے لطف اندوز کرانا ہے، اس حوالے سے ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں نصرت فہیم کو ٹورنامنٹ ڈاریکٹر نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر ارکان میں ڈاکٹر سید عمران علی شاہ پیٹرن، مسسز اسما علی شاہ صدر، عتیق الرحمن، وقار نعیم، فیصل شیخ اور مسرت رضا ممبران ہونگے۔ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جن کو چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 2 لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ بہترین بلے باز اور بہترین بولر کو 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے