کراچی (اسٹاف رپورٹر )سابق سیکریٹری جنرل سندھ فٹبال ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکریٹری رحیم بخش بلوچ نے کہا ہے کہ پی ایف ایف کے الیکشن کا فوری اعلان کیا جائے۔ فٹبال کی ترقی کیلئے انتخابات کا غیر جانبدارانہ ہونا ضروری ہے۔ فیفا پاکستان فٹبال پر سے پابندی فوری ختم کرے۔ نارملائزیشن کمیٹی ڈسٹرکٹ اور صوبوں کیلئے روٹ میپ دے۔ وفاق کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو ختم کرنے سے کھلاڑی بیروزگار ہوگئے ہیں۔ جس کے باعث پلیئرز مالی مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا پینل کامیاب ہوا تو ہم فٹبال کی ترقی کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے۔ گراس روٹ لیول پر پلیئرز کو مضبوط بنایا جائے گا۔ نیا ٹیلنٹ سامنے لائیں گے۔ کولیفائیڈ کوچز کے ذریعے تربیت کی فراہمی کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیفا نارملائزیشن کمیٹی کو پابند کرے کہ وہ شفاف انتخابات کیلئے فوری طور پر لائحہ عمل بنائے۔ فیفا گول پراجیکٹ تمام بند پڑے ہیں جن کی بحالی کیلئے فوری طور پر عملی اقدامات ہونے چاہئیں۔ فٹبال کراچی سمیت سندھ میں سب سے زیادہ کھیلا جانے والا سب سے زیادہ کھیلا جانے والا گیم ہے جس کیلئے تمام گرائونڈز کی تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
