English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاسی بحران معیشت کیلئے نقصان دہ ثابت ہورہا ہے،الطاف میمن

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد الطاف میمن نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں لگاتار منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں پچھلے ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 777 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے 76 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی اور سرمایا کاری کی مالیت 130 ارب 72 کروڑ 35 لاکھ روپے کم ہوگئی۔ اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 180 روپے پر پہنچ گیا جس سے پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی، سونے کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ہوا اور 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 668 روپے ہوگئی۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی بے چینی پھیلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے تاجر و صنعتکار بہت محتاط انداز میں کاروبار میں سرمایا کاری کررہے ہیں ،ان بدلتی صورتحال کا براہ راست اثر تاجروں اور صنعتکاروں پر پڑرہا ہے اور اسی وجہ سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں۔ صدر چیمبر الطاف میمن نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ملک کے فیصلہ ساز اداروں سے گزارش کی ہے کہ جلد از جلد ملک میں سیاسی استحکام بہتر کرنے میں کردار ادا کریں تاکہ عوام اور تاجر بلا خوف و خطر کاروباری زندگی بحال کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے