تل ابیب(صباح نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ آئندہ ماہ اپریل میں بھارت کا دورہ کرینگے۔اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق اکتوبر میں اقوام متحدہ ماحولیاتی کانفرنس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم سے پہلی ملاقات میں وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں بھارت کے سرکاری دورے کی دعوت دی تھی۔وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اتحاد کو مضبوط کرنا، گہرے دو طرفہ تعلقات استوار کرنا اور معاشی، تجارتی و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کرنا ہے۔دورے کے دوران وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی بھارتی اعلیٰ عہدیداروں اور مقامی یہودی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات متوقع ہے ۔
