English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایرانی خواتین کو وعدے کے باوجود فٹ بال میچ دیکھنے سے روک دیا گیا

القمر

مشہد: ایران کے شمال مشرقی شہرمشہد میں واقع اسٹیڈیم میں سیکڑوں خواتین کواپنی قومی ٹ بال ٹیم کا لبنان کے خلاف ورلڈکپ کاکوالیفائنگ میچ دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اورانھیں ٹکٹ خرید کرنے کے باوجود اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشہد کے امام رضااسٹیڈیم میں ایرانی ٹیم کا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ رائونڈ کا میچ کھیلا جارہا تھا اور اس کو دیکھنے کے لیے خواتین کی بڑی تعداد نے ٹکٹ خرید کررکھے تھے مگر جب وہ اسٹیڈیم پہنچیں تو ایرانی حکام نے انھیں اندرداخل ہونے سے زبردستی روک دیا۔اس کے خلاف متاثرہ خواتین نے اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے