English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرکاری ملازمین کو عید الائونس دیا جائے، سید عریف سیفی

القمر

ٹنڈو آدم ( نمائندہ جسارت) ہوشربا مہنگائی کے باعث اساتذہ اور تمام سرکاری ملازمین کو عیدالفطر کے موقع پر عید الاؤنس دیا جائے تاکہ اساتذہ اور سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ بھی عید کی خوشیاں بھرپور انداز میں منا سکیں۔یہ مطالبہ تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ صدر سید عریف اللہ سیفی، نائب صدر عبدالغفور انصاری اور سیکرٹری ضلع جہانگیر اقبال راجپوت نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ تنظیم کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت نے ملازمین کو عید ایڈوانس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر اضافی اخراجات ہوتے ہیں تنخواہ ایڈوانس دینے سے ملازمین کو آئندہ ماہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور مہنگائی کے پیش نظر اخراجات پورے کرنا مشکل ہوجا ئیں گے لہٰذا وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ ہے کہ وہ ہوشربا مہنگائی کے پیش نظر عید کے موقع پر عید ایڈوانس کے بجائے عید الاؤنس دینے کا اعلان کر ے تاکہ ملازمین اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں بھرپور طور پر منا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے