لندن: فاسٹ بولر محمد عامر 2019 کے بعد اب پہلی بار کاونٹی کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستانی پیسر نسیم شاہ کی جگہ محمد عامر گلوسسٹرشائر کی نمائندگی کریں گے، ان کا تین میچز کے لیے کاونٹی سے معاہدہ ہوا ہے۔کاونٹی ترجمان کے مطابق محمد عامر 28 اپریل کو سرے کے خلاف میچ سے اپنا ڈیبیو کریں گے۔
محمد عامر نے گلوسٹرشائر کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاونٹی کرکٹ کھیلنے کو بے تاب ہوں اور پوری کوشش ہوگی کہ عمدہ کار کردگی دکھا کر توقعات پر پورا اتروں۔ بتایا گیا کہ تجربہ کار بین الاقوامی کھلاڑی محمد عامر اپریل اور مئی میں کاﺅنٹی چیمپئن شپ کے تین میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستانی پیسر نسیم شاہ انجری کے سبب ایک ماہ تک دستیاب نہیں ہیں۔
