English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد تصدیق شدہ ہے،وزارت صحت

القمر

 اسلام آباد:وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا سے جاں بحق افرد کی تعداد تصدیق شدہ ہے۔ میڈیا رپورٹ  کے مطابق وزارت صحت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان میں کورونا سے جاں بحق کی اضافی تعداد سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد تصدیق شدہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کورونا سے اموات کی تعداد کو عالمی سطح پرتسلیم کیا گیا ہے۔ملک میں اموات کی رپورٹنگ کے نظام کے لئے متعدد چیک موجود ہیں تاہم اموات کو رپورٹ کرنے کا کوئی بھی نظام مکمل طورپر درست نہیں ہوسکتا۔

قبرستانوں میں رپورٹ ہونے والی اضافی اموات کورونا سے ملتی جلتی ہوسکتی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا اموات کے حوالے سے پاکستان کی رپورٹ کی گئی تعداد اصل تعداد کے قریب تر ہے۔ گزشتہ 2 سال کے دوران مجموعی اموات کے اعدادوشماراوراموات میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوا۔  بیان  میں کہا گیا ہے کہ

محض غیر حقیقی مفروضوں کے اعدادوشمار انتہائی گمراہ کن ہو سکتے ہیں۔ کورونا کے حوالے سے اقدامات کی  پوری دنیا میں تعریف کی جاتی ہے۔ پاکستان کے سیکرٹری صحت کو رواں  ماہ کے آخر میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے موقع پر کلیدی مقرر کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے