English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی حکومت کارواں سال حج کے لئے عمر کی حد کا اعلان 

القمر

ریاض:  سعودی وزارت حج اورعمرہ نے رواں سال حج کے لئے عمر کی حد کا اعلان کردیا۔سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 65 برس سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کرسکیں گے۔

عازمین حج کوکورونا  ویکسینیشن کی ساری خوراک مکمل کرانا لازمی ہوگا۔ غیرملکی عازمین کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرائے گئے کورونا  ٹیسٹ کی رپورٹ دینا ہوگی۔

عازمین کو مناسک حج ادا کرتے وقت تمام احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں ۔سال دنیابھر سے عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک ہوگی۔ یہ  تعداد اسلامی ممالک کو دیے گئے کوٹے کے مطابق ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے