شمالی عراق میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے خلاف آپریشن میں 1 ترک فوجی شہید ہو گیا ۔
ترک امور دفاع کے مطابق، شمالی عراق میں جاری پنجہ کلید آپریشن کے حامل علاقے میں پی کےکے کی اشتعال انگیز فائرنگ کی زد میں آکر 1 ترک فوجی شدید زخمی ہو گیا جو کہ اسپتال لے جاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکا ۔
وزیر دفاع خلوصی آقار نے اپنے تعزیتی پیغام میں بہادر ترک فوجی کی شہادت پر اللہ سے مغفرت اور ورثا کے لیے صبر کامل کی دعا کی ہے۔
