English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دفتر خارجہ ڈاکٹر عافیہ کے اہلخانہ کو امریکی ویزا دلانے میں معاونت کرے، عدالت

القمر

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزرات خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اہلخانہ کو امریکی ویزا دلانے میں سہولت فراہم کرنے کا حکم دے دیا-

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی بازیابی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ، جس میں کہا کہ دفترخارجہ یقینی بنائے امریکا جاتے ہوئے عافیہ صدیقی کے اہلخانہ کو مکمل تحفظ حاصل ہو-

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر وزارت خارجہ نے کہا عافیہ صدیقی فیملی کو ویزا دلانے میں پوری کوشش کریں گے، وزارت خارجہ کےمطابق پھربھی گارنٹی نہیں کیونکہ حتمی فیصلہ امریکی حکومت کا ہی ہوگا-

عدالت کہنا تھا کہ دفترخارجہ اہلخانہ کو امریکی ویزا کے حصول میں مکمل معاونت فراہم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے