سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ شروع ہوتے ہی مختلف علاقے میدان جنگ بن گئے۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان زبردست تصادم اور پتھراو کے باعث شہداد کوٹ میں خاتون جاں بحق جبکہ ٹھل، گھوٹکی ، جیکب آباد اور دیگر علاقوں میں تصادم کے باعث پولنگ رکوانا پڑی تحریک انصاف پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کر رہی ہے جبکہ دیگر جماعتوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ہار کے ڈر سے حالات کو کشیدہ بنا رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف علاقوں میں صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات تصادم میں ا خاتون ہلاک متعدد زخمی
القمر
