کراچی میں قربانی کے دوران بے قابو گائے نے قصائی کو ہلاک کر دیا. واقعہ کچھ اس طرح
پیش گلستان جوہر میں قصائی اپنی ٹیم کے ہمراہ گائے ذبح کرنے پہنچا.
گائے کو گرانے کے لیے رسیاں باندھی گئیں لیکن قصائی اور اس کی ٹیم گائے کو گرانے میں
کامیاب نہ ہوسکے اور گائے نے پہلے لاتیں ماریں اور پھر دوڑ لگادی.
گائے جیسے ہی بھاگی قصائی بھی اسی رسی میں کھیچتا چلا گیا موقع پر موجود کوئی بھی
اس گائے کو روکنے یا پکڑنے میں ناکام رہا. گائے کافی دور تک کھیچتے ہوئے قصائی
کو لے گئی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی.
گائے نے دولتی مار کے مالک ہی کی ٹانگ توڑ دی
اس سے پہلے خیبرپختونخواہ میں گائے نے اپنے ہی مالک کے دولتی مار کے اس کی ٹانگ
توڑدی تھی.
خیال رہے عید قرباں پر بہت سے لوگ قصائی بن کے جانور ذبح کرنے پہنچ جاتے ہیں جس
کی وجہ سے حادثات بھی ہوتے ہیں گوشت کی کٹائی بھی بہتر نہیں ہوتی.
