ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا –

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے ، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔

August 20, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا۔

پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق 21 اگست 2026 سے ایک دن کیلئے ہو گا۔

واضح رہے وزارت پیٹرولیم کی جانب سے حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے طریقہ کار کی بنیاد پر روزانہ کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا تعین کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں