ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملتان حادثہ ، ذمے داروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی ، حنیف عباسی

بطور وزیر اس واقعے کا ذمہ دار ہوں۔ اب چھو منتر والا کام نہیں چلے گا، میڈیا سے گفتگو

October 13, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ملتان: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی اور متاثرین کی مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے  کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ملتان آیا ہوں۔ ریلوے میں بہت سے مسائل ہیں اور بطور وزیر اس واقعے کا ذمہ دار ہوں۔ اب چھو منتر والا کام نہیں چلے گا، واقعے میں جو بھی ملوث ہے اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔میرا یہاں کسی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، بھاگ جانا ہماری فطرت میں شامل نہیں، کسی خاص شخص کو واقعے کا ذمہ دار نہیں ٹھہراؤں گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے بروقت ریسکیو آپریشن شروع کیا، پاک فوج کے جوانوں نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔

متاثرین کی مالی امداد بھی کریں گے، میں خود بھی ٹرین میں سفر کرتا ہوں، ریلوے میں ایک ایک کام کو8 بار ٹینڈر کیا گیا ہے۔ مکینیکل مسائل حل کرنا بہت ضروری ہے، روہڑی کراچی ٹریک جنوری میں شروع ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں