ڈوڈہ/ضلع ڈوڈہ کے بھالا علاقے میں منگل کے روز ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو کر اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھالا علاقے میں گاڑی اُلٹنے کے باعث اس میں سوار چاروں افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
زخمیوں کی شناخت عاشق حسین (35)، ولد غلام رسول، ساکن گھٹ بھدرواہ، محمد جاوید (48)، ولد طالب حسین،ان کی اہلیہ روبینہ بیگم (46)ساکنان براسو بھالا اور انشا (35)، زوجہ راشد احمد، ساکن بھدرواہ کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفصیلات کی تصدیق شروع کر دی ہے۔