عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کے لورن علاقہ میں شبانہ ہولناک آتشزدگی میں تین رہایشی مکانات اور چھ دوکانیں جل کر راکھ ہوگیں ۔پولیس کے مطابق آتشزدگی کی واردات پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آئی جس دوران چھ دوکانیں اور تین رہایشی ماکانات جل کر راکھ ہوگئے ۔
حادثے کی خبر ملتے ہی ایس ایچ او لورن یونس خان کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم اور مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی بہت کوشش کی مگر آگ اتنی ہولناک تھی کہکچھ ہی وقت میں آگ کے بھڑکتے شعلوں نے سب کچھ جلا کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔
اس موقہ پر پولیس نے مکان مالکان کو مکانوں سے نکالا اور مزید دس سے زائد رہایشی مکانوں کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچالیا۔ ایس ایچ او لورن یونس خان کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہ ہو سکی البتہ اس سلسلے میں پولیس کی تحقیقات جاری ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ آتشزدگی میں محمد یوسف ولد لسہ اور ریاض احمد ولد عبدالغنی کے مکانات اور دوکانیں جل گئیں ہیں ۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے فائر اینڈ امرجنسی گاڑی نہ پہنچنے پر انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ فائر اینڈ امرجنسی گاڑی لورن سے پندرہ کلو میٹر کی دوری سے آئی اگر فائر اینڈ امرجنسی کی لورن میں ہوتی تو لاکھوں کا نقصان نہیں ہوتا اور لوگ اپنے گھروں سے بے گھر نہ ہوتے۔