ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس، اپوزیشن سراپا احتجاج

رکن اسمبلی کی وفات پر دعا کے لیے اجلاس ملتوی کردیا جاتا ہے۔ 11 اکتوبر کو اس ایوان کا بھی جنازہ نکل چکا ہے , بیرسٹر گوہر

October 13, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا ، اس دوران اپوزیشن کی جانب خیبر پختونخوا میں ایمر جنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ 

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ محمود بشیر ورک اڑھائی سال آپ کے ساتھی رہے وہ دنیا سے چلے گئے آپ کو سیاست کی پڑی ہے۔

اس دوران بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ رکن اسمبلی کی وفات پر دعا کے لیے اجلاس ملتوی کردیا جاتا ہے۔ 11 اکتوبر کو اس ایوان کا بھی جنازہ نکل چکا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس روایت کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہم اس وقت محمود بشیر ورک کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات میں بہت کچھ دیا لیکن آپ تیار نہیں تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں