پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں واضح برتری کے بعد ایک مرتبہ پھر ملک میں شفاف انتخابات کا مطالبہ دہرایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پنجاب میں کامیابی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ‘میں پی ٹی آئی کے کارکنان اور پنجاب کے ووٹرز کا نہ صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو شکست دینے بلکہ پوری ریاستی مشینری، خاص طور پر پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے اور مکمل طور پر الیکشن کمیشن کی جانب دار کے باوجود کامیابی پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں.انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ‘یہاں سے آگے بڑھنے کا واحد راستہ قابل بھروسہ الیکشن کمیشن کے تحت صاف اور شفاف انتخابات ہیں’۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ‘کوئی اور راستہ انتہائی سیاسی غیریقینی اور مزید معاشی افراتفری کا باعث بنے گا’۔
پنجاب کے ضمنی الیکشن کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ظاہراً تو مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان مقابلہ تھا اور پنجاب میں اگلے الیکشن کی ایک ریہرسل تھی لیکن در اصل یہ موجودہ حکومت اور سابقہ حکومت کے درمیان انتخابات تھے۔ دونوں طرف سے بیانیوں کی ایک جنگ تھی دونوں ہی عوامی مینڈیٹ کے دعویدار تھے۔ اس الیکشن سے پاکستان کے سیاسی مستقبل پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ کوئی سمجھے یا نہ سمجھے نتائج سے عوام نے اپنے مستقبل کا تعین کا دیا ہے۔
The post کیا پی ڈی ایم کے پاس حکومت کرنے کا جواز باقی نہیں رہا؟ appeared first on شفقنا اردو نیوز.
