English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں بلدیاتی الیکشن روکنے کی ایم کیو ایم کی استدعا مسترد

القمر

سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی الیکشن روکنےکی استدعا مسترد کردی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ اس معاملے پر وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیاجائے، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہے تو جواب جمع کرا دے۔

عدالت نے سندھ حکومت سے تحریری جواب طلب کیا جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ سندھ حکومت کو تحریری جواب جمع کرانےکیلئے 2 ہفتوں کا وقت دیا جائے۔

عدالت نے سندھ حکومت کو 2 ہفتوں کی مہلت دینے سے انکار کردیا اور 4 اگست تک جواب جمع کرانےکا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے