مشرقی بھارتی ریاست بہار کے 8 اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔
ریاست کے شمالی علاقوں میں آج سے دو روز کےلیے شدید بارشوں کا امکان ہے ۔
وزیراعلی نتیش کمار نے عوام سے کہا ہے کہ وہ قدرتی آفتوں کے خلاف انتظامیہ کی بتائی ہوئی ہدایات پر عمل کریں ۔
یااد رہے کہ بھارت میں ہر سال مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔
