شمالی شام کے چشمہ امن آپریشن کے حامل علاقے میں اشتعال انگیز فائرنگ کے جواب میں ہوئی کاروائی کے دوران علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے 13 دہشتگرد مارے گئے۔
ترک امور دفاع کے مطابق، دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے، اس سلسلے میں شمالی شام کے چشمہ امن آپریشن کےحامل علاقے میں اشتعال انگیز فائرنگ کے جواب میں کی گئی ایک کاروائی کے دوران پی کےکے کے 13 دہشتگرد ترک کمانڈوز کی طرف سے مارے گئے۔
