کراچی کے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےکہا ہے کہ اس وقت شہرمیں بدترین لوڈشیڈنگ ہو
رہی ہے۔ کےالیکڑک مافیاسے کراچی والوں کوآزادکروایاجائے۔ نیپرا کو یہ علم تک نہیں کہ کراچی کی
کیا بجلی ڈیمانڈ ہے؟ میٹر تیز چل رہے ہیں لیکن کوئی پوچھ نہیں رہا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم نے کہا کراچی کے مستثنی علاقوں میں بھی غیر اعلانیہ
لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ کوئی بھی طبقہ ایسا نہیں جو اس ظلم سے تنگ نہ ہو۔
شہری لوڈشیڈنگ سےاذیت میں مبتلا ہیں کونسی طاقت ہے جو کے الیکٹرک ہم پر مسلط ہے۔ حافظ نعیم الرحمان
نےالزام عائدکیاکہ ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی سے مل کر بلدیاتی اختیارات کم کروائے۔
ایم کیو ایم آج پھر اتحادی ہوکر اپنی قیمت لگوارہی ہے۔ عمران خان کی طرح انہوں نے بلاول بھٹوکو
الیکشن میں سرپرائزدینے کا اعلان کیا۔
عمران خان کی طرح جماعت اسلامی بھی سرپرائز دینے کے لیے تیار
القمر
