English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی اسمبلی  : مسلسل 40 یوم غیر حاضری پر  میاں محمد سومرو کی نشست خالی قرار 

القمر

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں  پاکستان تحریک انصاف کے رکن  محمد میاں سومرو  کی ایوان کے اجلاسوں سے مسلسل چالیس دنوں تک بغیر اجازت کے غیر حاضر رہنے پر ان کی نشست خالی قرار دینے کی تحریک منظور کر لی گئی جس کے بعد  حلقہ  این اے 196 جیکب آباد کی نشست خالی قرار دے دی گئی۔

بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا،  اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے  تحریک  پیش کی کہ اس ایوان کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ محمد میاں سومرو رکن قومی اسمبلی(این اے 196 جیکب آباد)  ایوان کے اجلاسوں سے مسلسل چالیس دنوں تک بغیر اجازت کے غیر حاضر رہے لہذا یہ ایوان ان کی نشست خالی قرار دیتا ہے ۔

رائے شماری کے بعد تحریک منظور کر لی گئی جس کے بعد نشست خالی قرار دے دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے