English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلاب متاثرین کی بروقت امداد میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، انجینئر جمیل احمد کرد

القمر

کوئٹہ: الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمد کرد نے کہاکہ جھل مگسی ،بیلہ سمیت دیگر اضلاع میں الخدمت فائونڈیشن کی بارش وسیلاب متاثرین کی امداد جاری ہے ہم صرف دستیاب وسائل سے ہی کام لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  مخیر حضرات تاجر برادری وسماجی تنظیمیں اس جدوجہدوپریشانی میں الخدمت فائونڈیشن کاساتھ دیں الحمداللہ متاثرہ اضلاع میں الخدمت کے ضلعی صدوروٹیم پہلے دن سے ہی دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین کی امدادکر رہے ہیں۔ الخدمت فائونڈیشن نے جھل مگسی،ضلع لسبیلہ سمیت دیگر متاثرہ اضلاع میںروزل اول سے ریلیف کام شروع کر دیا ،انشاء اللہ متاثرین کومزید راشن،خیمے ،پینے کا صاف پانی سمیت امدادی اشیاء پہنچائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے الخدمت فاونڈیشن کے اضلاع کے صدور سے سیلابی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر جمیل احمدکرد نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن کا صوبہ بھر میں ذمہ داران ورضاکاروں کا بہترین نیٹ ورک موجودہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پریشان حال متاثرین کی بروقت ،مخلصانہ مددکی جائے۔

انہوں نے کہا کہ  الخدمت فاونڈیشن نے بارش وسیلاب شروع ہوتے ہی مختلف متاثرہ اضلاع میں متاثرین کو امداد دینا شروع کر دیا بعض علاقوں میں تیارکھانا راشن وخیمے متاثرین تک پہنچادیے، جھل مگسی لسبیلہ کے الخدمت فاونڈیشن نے بروقت اقدام کرتے ہوئے متاثرین کو نہ صرف امداد پہنچائی بلکہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر بھی پہنچا دیے۔

کراچی الخدمت وجماعت اسلامی بھی اس جدوجہد میں ہمارے ساتھ ہیں ۔انشاء اللہ صوبہ بھر کے متاثرہ علاقوں میں الخدمت فاونڈیشن مخیر حضرات،سماجی تنظیموں کے تعاون سے بھر پور ریلیف کام کریگی تاکہ متاثرہ علاقوں کے متاثرین کوبروقت خیمے ،راشن ودیگر امدادی سامان پہنچادیے جائیں ۔

مخیر حضرات اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاونڈیشن کے صوبہ بھر میں پھیلے ہوئے رضاکار چاک وچوبند رہے اور کسی مشکل وپریشانی کو کام میں رکاوٹ نہ بنائیں ہم صوبہ ومرکز متاثرین کی بروقت امداد میں کوئی کمی نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے