ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں مخدوش عمارتیں فوری خالی کرانے کی ہدایت

کراچی:  شہر قائد کے اولڈ سٹی ایریا میں مخدوش عمارتوں کو فوری خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی مخدوش عمارتوں کی کمیٹی نے اولڈ سٹی ایریا کا دورہ کیا ہے، کمیٹی نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کی ہدایت پر اولڈ سٹی ایریا کا دورہ کیا۔

کمیٹی نے اولڈ سٹی ایریا میں مخدوش قرار عمارتوں کی جانچ کے بعد انہیں فوری خالی کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ایس بی سی اے حکام نے کہا کہ مخدوش قرار دی گئی عمارتوں میں رہائش انتہائی خطرناک ہے۔

 ضلعی انتظامیہ کی مدد سے عمارتوں کو خالی کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 4 عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں