ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین: 800 مسافروں کی گنجائش رکھنے والے طیارے کا منصوبہ

چین نے بوئنگ کا مقابلہ کرنے کی کوشش میں 800 مسافروں کی گنجائش رکھنے والے ایک دیوہیکل طیارے کے منصوبے کی نقاب کشائی کردی ہے، جس کے پروں کا پھیلاؤ ریکارڈ 230 فٹ ہوگا۔

اس طیارے میں روایتی ٹیوب نما دھڑ اور پروں کے ڈیزائن کو ترک کرکے ایک وسیع فلائنگ وِنگ یعنی پرندے کے پروں جیسی مربوط ساخت اپنائی جائے گی۔

230 فٹ چوڑے پروں کے ساتھ اس طیارے کا وِنگ اسپین بی-2 اسپرٹ اسٹیلتھ بمبار کے مقابلے میں تقریباً 1.6 گنا زیادہ ہوگا۔

اس کی مسافروں کو بٹھانے کی گنجائش بھی اس وقت دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے ایئربس اے 380 سے کہیں زیادہ ہوگی، جس میں عام طور پر تقریباً 555 مسافر سوار ہوتے ہیں۔

اس طیارے کا تصور چائنا ایروڈائنامکس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر تیار کر رہا ہے جو چین کا ایک قومی ادارہ ہے اور ہوا بازی کے اہم منصوبوں میں پیش پیش رہا ہے۔

یہی ادارہ سی 919 سنگل آئل مسافر طیارے اور وائے-20 فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کی تیاری کے اہم منصوبوں میں مرکزی کردار ادا کرچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں