کراچی: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقاریر این آر او کے سوا کچھ نہیں، عمران خان کے پاس بیرونی ایجنٹوں کی پوری ٹیم موجود ہے۔
عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئےاسلم غوری نے کہا کہ ملک کو بند کرنے دھمکی سے عمران خان کا اصل ایجنڈا آشکار ہوگیا ہے، وہ اپنی زبان و بیان سے ثابت کررہاہے وہ ملک دشمنی پر اترا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معیشت،معاشرت اور سیاست کے شعبوں میں نفرت شرانگیزی کا زہر فتنہ عمرانیہ نے گھولا ہے۔عمران خان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ میں نہیں تو سب تباہ ہوجائے، عمران خان ابتدا سے انتہا تک کرپٹ،نااہل اور خود غرض ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران کے ملک دشمن عزائم ناکام ہونگے-عمران خان نے جس فتنے اور بربادی کے مشن کی آبیاری کی آج اس کی فصل خود کاٹ رہاہے۔پی ٹی آئی کےسنجیدہ لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ عمران خان نے قوم کا پیسہ اور صلاحیتیں اپنی ذات پر خرچ کیں، فارن فنڈنگ پر کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ میں عمران خان بددیانت ثابت ہوئے ہیں۔
