مون سون کے تازہ اسپیل سے بلوچستان میں مزید چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں اس طرح بلوچستان
میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اموات 194 تک پہنچ گئی ہیں.
ڈی پی او لسبیلہ کے مطابق چار لاشیں حب ندی سے نکالی گئی ہیں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ
یہ نامعلوم افراد کی لاشیں کسی دوسرے علاقے سے سیلابی ریلے میں بہہ کے یہاں پہنچی ہیں.
بلوچستان میں بارشوں سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے بڑے پیمانے پر انسانوں کا جانی نقصان
اور ہزاروں گھر بھی تباہ ہوئے ہیں.
اس سال بارشیں پہلے سے کہیں زیادہ ہوئی ہیں جس نے بلوچستان کو بہت متاثر کیا ہے. ابھی
بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے. بلوچستان کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہے.
