English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینیٹ میں شہباز گل کے معاملے پر شدید احتجاج، پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف نعرے بازی 

القمر

سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر شہباز گل کے معاملے پر شدید احتجاج کیااور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے شہباز گل کو ہسپتال سے اٹھا کر ڈالے میں ڈالا گیا وہاں سے اس کو عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت میں چھین کر اس کا ماسک اتارا گیا، وہ دہائیاں دیتا رہا کہ میں سانس نہیں لے سکتا مجھے آکسیجن دے دو اور ظالموں نے اس کو آکسیجن بھی نہیں دینا گوارا کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فاشزم اور غیر انسانی سلوک کی بدترین مثال ہے، غیر انسانی سلوک ہو رہا ہے، فیئر ٹرائل کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، آپ لوگوں کی سانسیں کھینچ رہے ہیں، تشدد اور غیر انسانی ہتھکنڈوں کی اس ملک میں کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے 

اس دوران بھی پی ٹی آئی ارکان نے اپنا احتجاج جاری رکھا،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تشریف رکھیں وقفہ سوالات شروع کروں آپ نے احتجاج کرلیا تاہم پی ٹی آئی ارکان نہ مانے جس پر چیئرمین سینیٹ نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے