صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف اسٹیشنز پر 118 ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو خدمات سے سبکدوش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
صدر مملکت نے مختلف اسٹیشنز پر 128 وکلا کی بطور ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اسکے علاوہ چوہدری عامر رحمن کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل چار، اسلام آباد سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایک، اسلام آباد ٹرانسفر کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ مرزا نصر احمد ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایک ، لاہور سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل دو، لاہور ٹرانسفر کی بھی منظوری دے دی ہے۔
دوسری جانب وزیر ولایت علی کا بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل، گلگت بلتستان تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی واپس کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ صدر مملکت نے خدمات سے سبکدوشی اور تعیناتی کی منظوری سینٹرل لا آفیسرز آرڈیننس، 1970 کے تحت دی ہے جو کہ وزارت قانون و انصاف کی سمری پر دی گئی ہے۔
