English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت بارشوں کے باعث ہونے والے جانی ومالی نقصان کا ازالہ کریگی، شرجیل انعام میمن  

القمر

وزیر اطلاعات سندھ  شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بارشوں کیباعث ہونے والے جانی ومالی نقصان کا ازالہ کرے گی۔

شرجیل انعام میمن نے سندھ میں ہونے والی بارشوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں مون سون کی غیر معمولی بارشیں ہوئی ہیں، شہروں کے انفراسٹرکچر اور دیہی علاقوں میں فصلوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مون سون کے حالیہ اسپیل سے حیدرآباد، جامشورو، دادو، ملیر، عمرکوٹ، مٹیاری، بدین، ٹھٹہ اور سجاول زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

 صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تمام متاثرہ اضلاع میں سندھ کابینہ کے اراکین امدادی کارروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔

 شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ڈی ایم اے متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ اور راشن سمیت نکاسی آب کے لیے مشینری پہنچا رہی ہے۔

 انکا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر سندھ حکومت نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو امدادی کارروائیوں کے لیے 30، 30 لاکھ روپے فوری جاری کردیئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ متاثرہ خاندانوں کو اسکولوں میں متبادل رہائش فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان کا ازالہ کرے گی، وزیر اعلی سندھ نے تمام ڈویژنل کمشنرز سے نقصان کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے، متاثرہ خاندانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بھی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے محکمہ صحت اور محکمہ بلدیات کو گیسٹرو، ملیریا اور ڈینگی کے پھیلا کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے