اسلام آباد ہائی کورٹ نے محمد میاں سومرو کی نشست پر الیکشن کمیشن کو ضمنی الیکشن کرانے
سے روک دیا. اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ جاری
کردیا.
عدالت نے ریمارکس دیے ہیںکہ آئندہ سماعت تک این اے 196 جیک آباد کی نشست پر الیکشن کمیشن
ضمنی الیکشن نا کرائے. وزارت قانون، سیکریٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کو نوٹس جاری کر دیے
گئے.
عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو ستمبر میں کیس دوبارہ مقرر کرنے کی ہدایت کر دی. الیکشن کمیشن
نے محمد میاں سومرو کو 40 دن غیر حاضری پر ڈی نوٹی فائی کردیا تھا.
No related posts.
